
انقرہ میں پاکستانی سفارتخانے میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے "سیلیبریٹنگ ویمن ان لیڈر شپ” کے تھیم کے تحت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں سیاست،سفارت کاری،تعلیم،کھیل اور میڈیا سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز بین الاقوامی خواتین رہنماوں نے شرکت کی۔
تقریب میں ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید ،رکن ترک پارلیمنٹ سیراپ یازیچی،انقرہ یونیورسٹی کے وائس ریکٹر پرفیسر ڈاکٹر یاسمین ،ترکیہ کے نائب وزیر خارجہ کی شریک حیات نے دن کے مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سفیر پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید نے معاشرے،معیشت اور ثقافت میں خواتین کےکردار کو سراہا۔انکا کہنا تھا کہ اسلام میں خواتین کو بہت زیادہ عزت دی جاتی ہے کیونکہ وہ معاشرے کی حقیقی معمار ہیں۔
ترک خاتون اول امینہ ایردوان کے "مضبوط خواتین،مضبوطخاندان،مضبوط معاشرہ” کے وژن کو سراہتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ہمیں خواتین کے زندگی میں درپش مسائل کو ختم کرنے کی بھر پور کوشش کرنی چاہیے ۔
رکن ترک پارلیمنٹ نے اپنی تقریر میں کہا کہ خواتین کو تعلیم سے لے کر ملازمت تک ہر شعبے میں رسائی حاصل ہونی چاہیے تاکہ وہ اپنی زندگی کو ایک بہتر طرز عمل کے پیش نظر گزار سکیں۔
انقرہ یونیورسٹی کی وائس ریکٹر نے بھی خواتین کو تعلیم کے بنیادی حق ملنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
صدر ڈی ایم ای ڈی نے خواتین کو بااختیار بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔