پاکستان: 12سو ٹن کا مزید امدادی سامان ترکیہ اور شام روانہ

پاکستان کی جانب سے ترکیہ  اور شام کو امداد بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے . نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی  (این ڈی ایم اے) کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ  1200 ٹن کا مزید امدادی سامان ترکیہ اور شام کے  زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے بھیج دیا گیا ۔ امدادی سامان میں  خوارک کا سامان، گرم خیمے، سمیت دیگر اشیا شامل ہیں

این ڈی ایم انے کے مطابق  یہ امدادی سامان سول بحری جہاز کے ذریعے کراچی بندر گاہ سے ترکیہ اور شام پہنچے گا ۔ یہ امدادی سامان  65  کنٹینرز کے ذریعے زلزلہ زدہ علاقوں میں پہنچے گا جس میں  تقریباً  41 کنٹینرز میں 8200 گرم خیمے، اور 24 کنٹینرز میں خوراک کا سامان شامل ہے۔ امدادی سامان 23 مارچ تک ترک  متاثرین تک جبکہ اس ماہ کے آخر تک  شام پہنچ جائے گا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق پاکستان دونوں برادر ممالک کے زلزلہ زدگان کے لیے فضائی، سمندری اور زمینی راستوں  سمیت تمام دستیاب ذرائع آمدورفت کو بروئے کار لا کر "بڑے پیمانے پر” امدادی کارروائیوں کی سربراہی کر رہا ہے۔

پاکستان زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان ترکیہ تک پہنچانے کے لیے جلد ہی "خصوصی چارٹرڈ کارگو فلائیٹس آپریشن” بھی شروع کرے گاجبکہ ترکیہ  کے لیے معمول کی پروازوں میں پی آئی اے کی جانب سے امداد بھیجنے کا سلسلہ بھی جاری ہے

پاکستان نے اب تک نو ہزار سے زائد موسم سرما کے خیمے، ساٹھ ہزار سے زائد گرم کمبل پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز اور زمینی راستوں  کے ذریعے  ترکیہ بھیجے ہیں

28 فروری کو بھی  پاکستان بحریہ کا ایک جہاز زلزلہ متاثرین کے لیے 1,000 ٹن امدادی سامان لے کر ترکیہ کے لیے روانہ ہوا۔ اس کے علاوہ الخدمت فاؤنڈیشن، ایدھی فاؤنڈیشن، بیت الاسلام ویلفیئر ٹرسٹ، سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ، اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سمیت پاکستانی  کے دیگر خیراتی ادارے بھی ترکیہ اور شام کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور بچاؤ کی کوششوں میں مصروف  تھے ۔

خیال رہے کہ  گزشتہ ماہ آنے والے شدید زلزلوں سے اب تک 46 ہزار افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

Read Previous

استنبول ائیرپورٹ بہترین سہولیات کے ساتھ دنیا کا بہترین ائیرپورٹ قرار

Read Next

صدر ایردوان کی دارالحکومت انقرہ میں گنی بساو کے صدر عمرہ سیسو کو ایمبالو سے ملاقات

Leave a Reply