
استنبول ائیر پورٹ اپنی بہترین سہولیات کے ساتھ دنیا کا بہترین ائیر پورٹ قرار دے دیا گیا ۔
ائیرپورٹس کونسل انٹرنیشنل ورلڈ اور ٹریول ٹیکنالوجی کمپنی آمیڈیس کی جانب سے ائیرپورٹ سروس کوالٹی کے پروگرام کے دائرہ کار کے مطابق 4 لاکھ سے زائد مسافروں سے ائیرپورٹس کی بہترین کارکردگی کے حوالے سےمختلف سروے کروائے گے ۔ سروے میں مسافروں سے چیک ان، نیویگیشن میں آسانی، صفائی، خریداری اور کھانے جیسے عوامل کے بارے میں مختلف سوال کیے گئے ۔
ائیرپورٹس کونسل انٹرنیشنل ورلڈ اور ٹریول ٹیکنالوجی کمپنی آمیڈیس کی جانب مسافروں کے تجربے کی بنیاد پر کیے گئے سروے میں استنبول ایئرپورٹ کو دنیا کے بہترین ہوائی اڈوں میں شمار کیا گیا ہے۔
مسافروں کے سروے کے مطابق استنبول ائیر پورٹ میں چیک ان سے لے کر کھانے پینے تک بہترین انتظامات ہوتے ہیں ۔ مسافر بغیر کسی مسئلے کے باآسانی سفر کر سکتے ہیں ۔
استنبول ائیرپورٹ دنیا کے ان مشہور ائیرپورٹ میں شامل ہے جو سالانہ 40 ملین مسافروں کی میزبانی کرتے ہیں ۔
استنبول ائیر پورٹ کو دنیا کے سب سے پر لطف اور صاف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک کے طور پر بھی منتخب کیا گیا ہے۔
ACI ورلڈ کی جانب سے مسافروں کی تشخیص کے ذریعے طے شدہ ایوارڈز 4-7 ستمبر کو جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں ACI کسٹمر ایکسپریئنس گلوبل سمٹ کے دائرہ کار میں منعقد ہونے والی تقریب میں تقسیم کیے جائیں گے۔