پاکستان ایئر فورس کے اعلیٰ سطحی وفد نے صومالیہ کے دارالحکومت موگادیشو میں صدر حسن شیخ محمود سے ملاقات کی، جس کی قیادت پاکستان ایئر فورس کے ایئر ڈیفنس کمانڈر اور ڈپٹی کمانڈر ایئر مارشل محمد سرفراز نے کی۔
مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک
ملاقات میں صومالی وزیر دفاع احمد معلم فقی، صومالی نیشنل آرمی کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل ابراہیم محمد محمود اور صومالی ایئر فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل عبدالرزاق محمود حاجی بھی شریک ہوئے۔ بات چیت میں صومالی ایئر فورس کی ترقی اور تعمیرِ نو، اس کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافے اور اہلکاروں کی تربیت و پیشہ ورانہ استعداد بہتر بنانے کے امور زیرِ غور آئے۔
صومالیہ میں طویل عرصے سے قومی سیکیورٹی اداروں کی تنظیمِ نو اور دفاعی صلاحیتوں کی بحالی کا عمل جاری ہے، جس میں ایئر فورس کی دوبارہ تعمیر بھی شامل ہے۔
مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک
صومالیہ کی جانب سے پاکستانی جے ایف-17 تھنڈر طیاروں کے ممکنہ حصول سے متعلق رواں سال مختلف رپورٹس بھی سامنے آ چکی ہیں جن میں 24 جے ایف-17 بلاک تھری طیاروں اور تقریباً 900 ملین ڈالر کے ممکنہ پیکج کا ذکر کیا گیا ہے۔
یہ پیش رفت صومالی مسلح افواج کی جنرل کمانڈ کو مضبوط بنانے اور ملک کی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو ترقی دینے کے وسیع تر منصوبے کا حصہ ہے۔
