turky-urdu-logo

پاکستان: زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر خصوصی طیارہ ترکیہ روانہ

حکومت پاکستان کی ہدایت پر  پی آئی اے کا خصوصی طیارہ پی کے 707،  51 رکنی ریسکیو ٹیم اور 15 ٹن امدادی سامان  لے لیے آج صبح ترکیہ روانہ ہو گئی ۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق  زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے پاک فوج ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور پی آئی اے کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے  گئے ہیں ۔پی آئی اے کی استنبول کے لیے روزانہ کی بنیاد پر پروازیں ہیں جو حکومتی امدادی اقدامات کے لیےہر وقت دستیاب ہوں گی۔

پی آئی اے انتظامیہ نے پر ترکیہ اور شام جانے والی تمام پروازوں پر ریلیف کے سامان کی فراہمی کو  مفت کر دیا ہے  ریلیف کا سامان این ڈی ایم اے   نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ذریعے پی آئی اے کے کارگو ٹرمینل پر پہنچایا جا سکتا ہے۔

اس کے بعد  پاکستان کی جانب سے ایک اور C-130 لاہور سے 7 ٹن کارگو  (موسم سرما کے خیمے، کمبل اور دیگر سامان) لے کر ترکیہ کے لیے روانہ ہوگا۔

پی آئی اے کے مطابق15 ٹن انسانی سامان اور طبی ٹیمیں پاکستان سے ترکیہ اور شام روزانہ کی بنیاد پر سفر کرے گی

 

ترکیہ  کے زلزلہ متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے، پاکستان آج رات چکلالہ ایئربیس سے ایک C-130 طیارہ  پاک فوج کے اہلکاروں اور ریسکیو ٹیموں کو لے کے متاثرہ علاقوں میں پہنچے گا

 

ترجمان پی آئی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی آئی اے وسیع تر قومی مفاد میں ہمیشہ اپنی خدمات پیش کرتا ہے جو ہمارا قومی فریضہ ہے، کسی بھی امدادی کام یا زخمی ہم وطنوں کو وطن واپس لانے کے لیے پی آئی اے تمام وسائل بروئے کار لائے گا۔

Alkhidmat

Read Previous

ترکیہ میں صدی کا تباہ کن زلزلہ آیا ہے، صدر ایردوان

Read Next

ترکیہ میں زلزلے سے اب تک 3 ہزار افراد جاں بحق، 15 ہزار افراد زخمی

Leave a Reply