شام میں دہشت گردوں کے خلاف ترکی کے کامیاب آپریشن سے 4 لاکھ 14 ہزار مہاجرین رضاکارانہ طور پر اپنے گھروں کو واپس چلے گئے ہیں۔
ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئلو نے کہا ہے کہ ترک سیکیورٹی فورسز نے شام کے سرحدی علاقوں میں جو آپریشن کئے اس سے ان علاقوں کی سیکیورٹی میں بہتری آئی جس کے باعث اب تک چار لاکھ سے زائد مہاجرین اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق اس وقت ترکی میں 36 لاکھ شامی پناہ گزین موجود ہیں جبکہ دیگر ممالک سے آنے والے مہاجرین کی تعداد تین لاکھ 70 ہزار ہے۔
شام میں 2011 سے خانہ جنگی جاری ہے جس میں اب تک لاکھوں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ بے گھر افراد کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے۔
Tags: ترکی اور شام