turky-urdu-logo

بحیرہ روم میں جاری تیل اور گیس ذخائر کی تلاش کی پہلی رپورٹ پیش کر دی گئی

ترک وزیر توانائی اور قدرتی وسائل فاتح دونمیز کے مطابق ترک بحری جہاز اورچ رئیس کی بحیرہ روم میں تیل اور گیس ذخائر کی تلاش کی پہلی سیسمیک رپورٹ پیش کی گی۔

ویڈیو لنک کے ذریعے 26 ویں بین الاقوامی انرجی اور ماحولیات ڈیجیٹل کانفرنس (آئی سی سی آئی 2020) سے خطاب کرتے ہوئے ڈونمیز نے کہا کہ بحری جہاز اپنے مقررہ مقام پر پہنچ گیا ہے جہاں دس دن تک تلاش کا کام جاری رکھا جائے گا جبکہ پہلے مرحلے میں 10 کلومیٹر طویل سیسمیک کیبلز نصب کرنا شروع کر دیں ہیں۔

ترکی نے سیسمیک تحقیقی بحری جہاز اوروچ رئیس کےلیے 12 اکتوبر مشرقی بحیرہ روم میں کو ناوٹیکس کا اعلان کیا تھا۔

ایک بیان کے مطابق بحری جہاز یونانی جزیرے مئیس کے جنوب میں بائیس اکتوبر شب نو بجے تک تحقیقی سرگرمیاں جاری رکھے گا جن میں اتامان اور چنگیز خان نامی جہاز بھی معاونت کریں گے۔

Read Previous

ترکی: رواں سال کے پہلے نو ماہ میں مالیاتی خسارہ 21 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

Read Next

ترکی کا شام میں کامیاب آپریشن: اب تک 4 لاکھ شامی گھروں کو واپس چلے گئے

Leave a Reply