ترک صدر رجب طیب ایردوان نے روسی صدر ولاد میر پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
صدارتی دفتر محکمہ مواصلات کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں ترکی۔روس تعلقات میں فروغ کے لئے اقدامات پر غور کیا گیا ۔ علاوہ ازیں آذربائیجان۔آرمینیا مسئلے اور شام اور لیبیا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
مذاکرات میں صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ آرمینیا نے آذربائیجان کی زمین پر حملہ کر کے مسائل پیدا کیے ہیں اور تقریباً 30 سال سے آذربائیجان کی زمین پر جاری قبضے کو مستقل شکل دینے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ منسک گروپ میں اپنی حیثیت کے مطابق اور دو طرفہ تعلقات کے دائرہ کار میں ترکی اس مسئلے کے پائیدار حل کے حق میں ہے۔
صدر ایردوان نے شامی بحران کے سیاسی حل کے مرحلے میں پیدا ہونے والی تیزی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
Tags: رجب طیب اردوان