turky-urdu-logo

سلطنت عثمانیہ کے سلطان محمد کی پینٹنگز کی استنبول میں نمائش

استنبول کے نیشنل پیلیسز پینٹنگ میوزیم میں سلطنت عثمانیہ کے دوسرے بادشاہ سلطان محمد کی پینٹنگ کی نمائش منعقد کی جائے گی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ استنبول کے میوزیم میں سلطان محمد کی پینٹنگ کی نمائش کی جائے گی۔

میوزیم کے منیجر گلشن کایا نے کہا کہ 20 ویں صدی کی یہ پینٹنگ خلیل پاشا نے تیار کی تھی اور اسے ستمبر میں نمائش کیلئے رکھا جائے گا۔

ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل پیلیسز نے کہا ہے کہ ترکی کی بہترین پینٹنگز استنبول میوزیم میں عوام کی نمائش کیلئے رکھی جائیں گی جن میں سلطان محمد کی پانچ پینٹنگز بھی شامل ہیں۔ ان پینٹنگز پر حسن رضا، خلیل پاشا، رحمان دران، پاؤلو ویرونیز اور اطالوی پینٹر فوسٹو زونیرو کے دستخط موجود ہیں اور یہ پینٹنگز آرٹ کی تاریخ میں اہم مقام رکھتی ہیں۔

رحمان دران کی تیار کی ہوئی سلطان محمد کی پینٹنگز اس وقت توکاپی پیلیس میں نمائش کیلئے رکھی گئی ہے۔ اطالوی پینٹر فوسٹو زونیرو، حسن رضا اور خلیل پاشا کے شاہکار جلد ہی پینٹنگز میوزیم میں نمائش کیلئے رکھے جائیں گے۔

خلیل پاشا کی تیار کی ہوئی سلطان محمد کی پینٹنگز کی اپنی خاص اہمیت ہے اور پہلی بار فن کے قدر دانوں کیلئے اسے نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔ گلشن کایا کا کہنا ہے کہ 20 ویں صدی کے حالات و واقعات کو سمجھنے کیلئے ان پینٹنگز کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے سلطنت عثمانیہ کے شاہ محمد کی زیادہ تر پینٹنگز کی نمائش غیر ملکی پینٹرز کی تیار کی ہوئی تھیں لیکن اب خلیل پاشا کی تیار کی ہوئی پینٹنگز سے دنیا شاہ محمد کی زندگی کو زیادہ بہتر طور پر سمجھ سکے گی۔ انہوں نے بتایا کہ استنبول میوزیم میں یوسف سلطان سلیم کی پینٹنگز کو بھی نمائش کیلئے رکھا جائے گا جو خلیل پاشا نے تیار کی تھیں۔

Read Previous

لیبیا کی فوج سِرتے میں تُرک فوج کی مدد سے بڑی کارروائی کیلئے تیار

Read Next

سعودی شوریٰ کونسل نے خواتین ججوں کی تعیناتی کی تجویز مسترد کر دی

Leave a Reply