turky-urdu-logo

لیبیا کی فوج سِرتے میں تُرک فوج کی مدد سے بڑی کارروائی کیلئے تیار

لیبیا کی فوج کا ایک بڑا دستہ سِرتے پہنچ گیا ہے جہاں وہ تُرک فوج کے ساتھ مل کر ایک بڑی جنگی کارروائی میں حصہ لے گی۔

رشئن ٹی وی کے مطابق لیبیا کی آئینی حکومت گورنمنٹ آف نیشنل ایکورڈ کی فوج کا ایک بڑا دستہ سِرتے میں کارروائی کیلئے تیار ہے اور اسے تُرک فوج کی مدد حاصل ہے۔ فوجی قافلے میں ہزاروں گاڑیاں اور فوج کی ایک بڑی تعداد لیبیا کے ساحلی شہر سِرتے میں اپنی پوزیشنز سنبھال رہی ہے۔

لیبیا کی آئینی حکومت ان شہروں کا دوبارہ کنٹرول حاصل کر رہی ہے جو باغی لیبئن نیشنل آرمی کی ملیشیا کے قبضے میں تھے۔ 2016 میں سِرتے کا کنٹرول لیبیا کی آئینی حکومت کے ہاتھ سے نکل گیا تھا جب داعش نے یہاں کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کی فوج کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا تھا۔ اس کے بعد اس سال کے شروع میں لیبئن نیشنل آرمی نے یہاں داعش سے مقابلہ کیا اور شہر پر قبضہ کر لیا تھا۔ لیبیا کی آئینی حکومت تُرک فوج کی مدد سے دارالحکومت تریپولی سمیت تمام شہروں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر رہی ہے جن پر باغی لیبئن نیشنل آرمی کی ملیشیا نے قبضہ کر لیا تھا۔

Read Previous

شام کے معاملات سے دُور رہو، امریکہ کی متحدہ عرب امارات کو وارننگ

Read Next

سلطنت عثمانیہ کے سلطان محمد کی پینٹنگز کی استنبول میں نمائش

Leave a Reply