turky-urdu-logo

آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے نے ایک اور ایوارڈ اپنے نام کر لیا

فلمی دنیا کا سب سے اعلی  ایوارڈ آسکر اپنے نام کرنے والی پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ‘ہوم 1947’ نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

شرمین عبید چنائے کی شارٹ فلم ‘ہوم 1947’ کو ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول 2020 میں بہترین دستاویزی فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ‘ہوم 1947’ ایسے افراد کی زندگیوں کی کہانی پر مبنی ہے جو قیام پاکستان کے دوران در بدر ہو گئے تھے۔ خیال رہے کہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کو 2 مرتبہ آسکر ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے جب کہ ان کی متعدد دستاویزی فلموں کو عالمی ایوارڈز  دیے جا چکے ہیں۔

Read Previous

ترکی سے پہلی ایکسپورٹ کارگو ٹرین چین کے لئے روانہ

Read Next

ترکی، شہدا کی یاد میں 200 سے زائد لائبریریاں تعمیر

Leave a Reply