turky-urdu-logo

ترکی، شہدا کی یاد میں 200 سے زائد لائبریریاں تعمیر

ترکی میں شہدا کی یاد میں 200 سے زائد لائبریریاں  تعمیر کر لی گئی۔

ترکی میں رضاکاروں کے ایک گروپ نے  فیصلہ کیا ہے کہ  فرائض کے دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں  کی یاد میں  لائبریریوں کا قیام کرکے  ترک مسلح افواج (ٹی ایس کے) کے شہدا کو اعزاز پیش کریں گے۔

چار سال قبل ایک ترک فوجی کے  اعزاز میں لائبریری تعمیر کرنے کے بعد اس مہم کا آغاز ہوا۔ اب تک  گروپ نے ڈیوٹی میں مارے جانے والے فوجیوں کے اعزاز میں 200 سے زیادہ لائبریریاں مکمل کر لی ہیں۔

میڈیا ایجنسی سے بات کرتے ہوئے گروپ کا کہنا تھا کہ ہم نے بنا کسی مالی امداد کے رضاکارانہ طور  پر کام مکمل کیا ہے۔

ہم صرف رضاکاروں کے ساتھ کام کرتے ہیں  اور ہم کتابوں کو صرف بطور عطیہ قبول کرتے ہیں۔

گروپ کے ممبر  سارکن کا کہنا تھا کہ   وزارت تعلیم کی جانب سے ضروری اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد  ہم شہدا کے آبائی علاقوں میں لائبریری تعمیر کرتے ہیں۔

ساکن کے مطابق اب تک انکے گروپ نے  ملک بھر میں 200 سے زائد لائبریریاں تعمیر کر لی ہیں جن میں تقریبا 8،000 کتابیں موجود ہیں۔

Read Previous

آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے نے ایک اور ایوارڈ اپنے نام کر لیا

Read Next

امریکہ میں آج ورلڈ ترکش کوفی کلچرل ڈے منایا گیا

Leave a Reply