امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں آج ورلڈ ترکش کوفی کلچرل ڈے منایا گیا۔ امریکہ میں ترک کلچرل گروپ نے اس دن کو عالمی سطح پر منانے کی کوششیں شروع کی تھیں۔
واشنگٹن کے میئر مورائیل باوٗزر نے ترکش کوفی لیڈی فاوٗنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترک بہترین روایات کو امریکہ میں متعارف کروایا۔
واشنگٹن کے میئر نے کہا کہ ورلڈ ترکش ڈے سے ترک کوفی کی تاریخ سے دنیا متعارف ہو گی۔ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور ترک روایات اور ثقافت کو امریکہ میں ایک نئی پہچان ملے گی۔
ترکش کوفی لیڈی فاوٗنڈیشن کی صدر جائزم سلجی گل نے کہا کہ دنیا میں ترک کوفی سے متعلق آگاہی اور شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ امریکہ ایک بڑی مارکیٹ ہے اس لئے اس خصوصی دن کا آغاز یہاں سے کیا گیا ہے۔ امریکہ میں کوفی کے یومیہ 40 کروڑ کپ پئے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترک کوفی کی تاریخ پانچ سو سال پرانی ہے۔ اس کی ایک اپنی الگ اور منفرد تاریخ ہے۔