turky-urdu-logo

ترکی سے پہلی ایکسپورٹ کارگو ٹرین چین کے لئے روانہ

ترکی سے برآمدی مال لے کر ایک کارگو ٹرین چین کے لئے روانہ ہو گئی ہے۔ یہ ٹرین 8 ہزار 693 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے 12 دن میں چین پہنچے گی۔

سفر کے دوران ٹرین دو براعظموں، دو سمندر اور پانچ ممالک سے گزرے گی

ٹرین ٹرانس کیسپئن ایسٹ ویسٹ مڈل کوریڈور سے ہوتی ہوئی باکو، تبلیسی اور کارس ریلوے کا راستہ اختیار کرے گی۔

واضح رہے کہ چین اور ترکی کے درمیان دس کارگو ٹرینیں چلیں گی۔ اس سے پہلے چین اسی روٹ کو استعمال کرتے ہوئے یورپ کے شہر پراگ تک اپنا برآمدی مال کارگو ٹرین کے ذریعے بھیجتا ہے۔

ترکی اسی روٹ کو استعمال کرتے ہوئے مشرقی اور مغربی ممالک کو ٹرین کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک کرنا چاہتا ہے۔ ترکی اپنی جغرافیائی حدود کا بہترین استعمال کرے گا کیونکہ ترکی مشرق اور یورپ کے سنگم پر واقع ہے۔

Read Previous

افغانی ڈاکٹر ایئر ایمبولینس کا انتظام کرنے پر ترک حکومت کے مشکور

Read Next

آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے نے ایک اور ایوارڈ اپنے نام کر لیا

Leave a Reply