turky-urdu-logo

تاجک صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے درمیان ون آن ون ملاقات

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے تاجک صدر امام علی رحمٰن نے ’ون آن ون‘ ملاقات کی جس میں باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کے دوران دونوں سربراہان نے علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور مختلف شعبوں میں اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ دی۔

بعدازاں دونوں سربراہان نے وفود کی سطح پر بھی ملاقات کی۔

قبل ازیں تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن وزیراعظم سے ملاقات کے لیے وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا تھا۔

تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن کو وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر ’گارڈ آف آنر‘ پیش کیا گیا۔

صدر امام علی رحمٰن نے تینوں افواج کے دستے کی طرف سے پیش کیے گئے ’گارڈ آف آنر ’ کا جائزہ لیا جبکہ انہوں نے وزیراعظم ہاؤس کے لان میں اپنے ہاتھوں سے ایک پودا بھی لگایا۔

صدر امام علی رحمٰن دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے۔

تاجک صدر  امام علی رحمان کی پاکستان آمدکے موقع پر  پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مختلف معاہدوں کی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔

پاکستان اور تاجکستان دیرینہ تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں کے ذریعے جڑے ہوئے برادر ممالک ہیں۔

یہ تعلقات باہمی احترام اور غیر معمولی ہم آہنگی پر مبنی ہیں، مختلف علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر دونوں ممالک کا نکتہ نظر یکساں ہے۔

تاجکستان وسطی ایشیا میں پاکستان کا سب سے قریبی پڑوسی ملک ہے، دونوں ممالک کے درمیان محض واخان راہداری واقع ہے، یہ قربت تاجکستان کو وسطی ایشیا میں پاکستان کا ایک اہم شراکت دار بناتی ہے۔

توقع ہے کہ تاجک صدر کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے اور بڑھتی ہوئی جیو اکنامک پارٹنرشپ کو مزید تقویت ملے گی۔

 

 

Read Previous

تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

Read Next

ترکیہ آذربائیجان اور ترکمانستان کا کئی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ، وزیر خارجہ

Leave a Reply