
انسانوں کے درمیان گہری دوستی کی تو مثالیں آئے دن دیکھنے کو ملتی ہیں لیکن ترکی میں دو ایسے دوست موجود ہیں ہیں جو انسان تو نہیں مگر دوستی کے رشتے کو نبھانے میں کسی سے بھی پیچھے نہیں ہیں۔
استنبول کے اسلان پارک میں موجود دو مختلف قسم کی نسلسے تعلق رکھنے والے شیر وں کی گہری دوستی لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے۔

ان دونوں شیروں میں سے ایک سفید اور دوسرا بنگالی شیر ہے۔
پاموک نامی سفید شیر اور توبی نامی بنگالی شیر 18 ماہ قبل پیدا ہوئے تھے اور تب سے ہی ان دونوں کی دوستی مثالی ہے۔
پہلے ، جب وہ چار ماہ کے تھے تو دونوں کو علیحدہ کردیا گیا تھا لیکن بعد میں چڑیا گھر والوں نے ان کی اداسی کا احساس کرتے ہوئے انہیں دوبارہ ایک ساتھ کر دیا۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم ان کو الگ کرنا چاہتے تھے کیونکہ دونوں کا تعلق مختلف نوعیت سے ہے پھر ہمیں جانوروں میں بےچینی کا احساس ہوا جسکی وجہ سے ہم نے انہیں دوبارہ ایک ساتھ کر دیا۔
جب وہ بعد میں اکٹھے ہوئے تو ہم نے دیکھا کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔
چار مہینوں میں ہی ان کی دوستی ہوگئی۔

پاموک اور توبی جو دن کا بیشتر حصہ سوئے ہوئے گذارتے ہیں ، باقی وقت ساتھ کھیل کر لطف اندوز ہوتے ہیں اور بیماری اور ویکسینیشن کی وجہ سے قلیل مدتی علیحدگی بھی برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔
اسلان پارک میں جانوروں کی 13 اقسام ہیں جن میں شیر ، سائبیرین ٹائیگر ، بنگال ٹائیگر ، کراکال ، لنکس ، کوگر اور کالے چیتے شامل ہیں۔
