
کلب کا مزید کہنا تھا کہ ایمری بیلوزگلو نے استنبول کلب کے ساتھ ایک سال کے معائدے پر دستخط کیے ہیں۔
ایمری بیلوزگلو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی پسندیدہ ٹیم کے ساتھ اپنا آخری میچ کھیلے اور اسی کی جرسی پہنے ہوئے کھیلوں سے ریٹائر ہو ۔ میں اپنے آپ کو بہت خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے یہ موقع ملا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ فینز باحس کلب کے شائیقین ہم پر بھروسہ رکھیں ہمیں انکے تعاون کی بہت ضرورت ہے۔
ایمری بیلوزگلو نے اپنے کرئیر کے دوران 720 کلب کے ساتھ کھیلا ہے اور 85 گول سکور کیے ہیں ۔
ایمر ی نے 6 مرتبہ ترکش سپر لیگ کا تمغہ اپنے نام کیا ہے ، گالسترائے کلب کے ساتھ 4 مرتبہ اور فینز باحس کے ساتھ 2 مرتبہ ۔
40 سالہ ایمری بیلوزگلو نے 2000 میں گالسترائے کے ساتھ یو ای ایف اے کپ بھی جیتا ہے۔
انہوں نے 101 دفعہ ترکی کے لیے کھیلا ہے اسکے علاوہ 2002 مین فیفا ورلڈ کلب میں برانذ میڈل حاصل کرنے والی مشہور ٹیم کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔