
ایران کے دارالحکومت تہران میں آذربائیجان کے سفارتخانے پر حملہ ۔
نامعلوم شخص جدید ہتھیار کے ساتھ سفارتخانے میں داخل ہوا ۔
ملزم نے اندر داخل ہوتے ہی اندھادھند فائرنگ شروع کر دی۔
سفارتی عملے کو بچانے کی کوشش میں فرسٹ لیفٹننٹ اورخان رضوان شہید ہو گئے۔
آذری صدر الہام علی یوف نے حملے کی مذمت کی۔
صدر کا کہنا تھا کہ ایران میں ہمارے سفارتخانے پر حملہ نہایت ہی افسوس ناک ہے۔ اس پر تحقیقات لازمی کی جانی چاہیے۔