عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق ، دنیا میں تقریباً ہر دس میں سے ایک شخص کورونا وائرس کا شکار ہوسکتا ہے۔
اس بات کا اظہار ادارے کے ڈارایکٹر برائے ہنگامی صورتحال پروگرام مائیک رائن نے کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ممکنہ تعداد دنیا میں موجودہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد سے بیس گنا زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ دنیا میں اب تک ساڑھے تین کروڑ سے زیادہ افراد کووڈ 19سے متاثر ہوچکے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یورپ میں اور روس میں دوبارہ مریض بڑھ رہے ہیں جبکہ بھارت میں اس وقت دنیا میں روزانہ سب سے زیادہ نئے واقعات ریکارڈ ہورہے ہیں، جہاں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔
Tags: عالمی ادارہ صحت کورو