turky-urdu-logo

شمال قبرصی ترک جمہوریہ نے آذربائیجان کی حمایت کا اعلان کر دیا

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے وزیر اعظم ایردن تاتار نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں شرکت کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آرمینیا کے آذربائیجان پر حملوں کی مذمت کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ اپنے آذری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ ہماری نیک خواہشات اور تمنائیں ان کے ساتھ ہیں، ہمارا مادرِ وطن ترکی اس ضمن میں جو لازمی ہے وہ کر رہا ہے۔
یونان کی مشرقی بحیرہ روم میں پالیسیوں کے برخلاف ہم ترکی کے ہمراہ حرکت کر رہے ہیں اور ہم اپنے وطن کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر لازمی اقدامات اٹھانے پر مجبور ہیں۔ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ اس معاملے میں جمہوریہ ترکی کے شانہ بشانہ ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ قبرصی یونانی انتظامیہ اور یونان سالہا سال قبرصی ترکوں کے حقوق کو پاؤں تلے روند رہے ہیں۔ ہم اس کے برخلاف اپنی جدوجہد کو ہمیشہ جاری رکھیں گے۔

Read Previous

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس؛15 نکاتی ایجنڈے پر غور

Read Next

ہر 10 میں سے ایک شحص وائرس کے خطرے سے دوچار ہے ؛ عالمی ادارہ صحت

Leave a Reply