ترکی کی کشمش، خشک خوبانی اور خشک انجیر کی برآمدات 2019۔ 2020 سیزن میں ایک بلین ڈالر کی حد کو عبور کر گئی ہیں۔
ایجئین برآمداتی یونین کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق کوروناوائرس کووِڈ۔19 کے دنوں میں کشمش ، خشک خوبانی اور خشک انجیر کی طلب میں اضافہ ہو گیا ہے اور 2019۔2020 کے سیزن میں 4 لاکھ 14 ہزار 878 ٹن ڈرائی فروٹ کی برآمد سے ایک بلین 5 ملین ڈالر زرِ مبادلہ کمایا گیا ہے۔
مذکورہ ڈرائی فروٹ 120 مختلف ممالک کو برآمد کیا گیا ہے۔
ترکی کی کشمش کی برآمد کا 80 فیصد یورپی یونین ممالک کو برآمد کیا گیا ہے ۔ 15 کروڑ 47 لاکھ 40 ہزار ڈالرمالیت کی کشمش کی برآمد سے برطانیہ سرِ فہرست رہا ہے۔
ترکی سے خشک خوبانی کی برآمد میں 35.5 ملین ڈالر کی برآمد سے امریکہ سرفہرست رہا اس کے بعد 24 ملین ڈالر کے ساتھ جرمنی دوسرے اور 22.5 ملین ڈالر کے ساتھ فرانس تیسرے نمبر پر رہا ہے۔