
پاکستان اور عمان کے درمیان فوجی تعاون کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔
عمان کی وزارت دفاع میں معاہدے کی تقریب منعقد ہوئی۔ عمان کی وزارت دفاع کے سیکریٹری جنرل محمد بن نصیر اور عمان میں پاکستان کے سفیر احسن واگان نے معاہدے پر دستخط کئے۔
معاہدے کے مطابق دونوں ملک مشترکہ مفادات کے تحت فوجی تعاون کو جاری رکھیں گے اور اس کے دائرہ کار کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق اس معاہدے سے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
Tags: پاکستان