turky-urdu-logo

اوپیک ٹیک میٹنگ سے قبل امریکی حصص میں اضافے کے ساتھ تیل کی قیمت میں گراوٹ

پیٹرولیم ایکسپورٹ کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) کے تکنیکی اجلاس سے قبل امریکی خام مال کی انوینٹریوں میں ہفتہ وار اضافے کے ساتھ جمعرات کے روز تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

بین الاقوامی بینچ مارک برینٹ خام تیل فی بیرل 40.65 ڈالر 0.15٪ کمی کے ساتھ فروحت ہوا۔ جو بدھ کے روز 0.61٪ روزانہ خسارے کے ساتھ 40.71 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا تھا۔

امریکی بینچ مارک ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) روزانہ 1.1٪ کمی کے ساتھ بدھ کو $ 37.96 ڈالر فی بیرل پر بند ہونے کے بعد 0.42٪ خسارے کے ساتھ جمعرات کو 37.80 ڈالر فی بیرل رہا۔

انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن (ای آئی اے) کے اعدادوشمار نے بدھ کے روز بتایا کہ 12 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں امریکی تجارتی خام تیل کی انوینٹری میں 1.2 ملین بیرل کا اضافہ ہوا۔جبکہ مارکیٹ کی توقع 152،000 بیرل  کمی تھی۔ خام اسٹاک کا بڑھتا ہوا مال اور ذخیرہ کرنے کے لئے دستیاب گنجائش کی کمی قیمتوں پر دباؤ برقرار رکھے ہوئے ہے۔

اوپیک کی مشترکہ وزارتی نگرانی کمیٹی (جے ایم ایم سی) جمعرات کو تیل کی عالمی منڈی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہونے والے اجلاس میں تیل کی علامی منڈی پر بات کی جائے گی ۔ کمیٹی مارکیٹ کے حالات ، ممبر ممالک کے تیل کی پیداوار میں تعمیل اور موافق سطح کو مونیٹر کرے گی۔

اوپیک اور غیر اوپیک ممالک نے 6 جون کو تیل کی پیداوار میں کٹوتی کے معاہدے میں توسیع کرنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ ان کی مجموعی پیداوار میں جون کے آخر سے لے کر 31 جولائی تک 9.7 ملین بیرل روزانہ کمی کی جاسکے۔

اوپیک + گروپ کے چار ارکان ، عراق ، نائیجیریا ، قازقستان اور انگولا  مئی میں اپنی مطلوبہ سطح کے مطابق پیداوار میں کمی کرنے میں ناکام رہے جبکہ انہوں نے اپنے کوٹے سے زیادہ پیداوار کی۔ اب ان سے گزارش ہے کہ جولائی ، اگست اور ستمبر میں اپنی پیداوار کو کم کریں۔ جے ایم ایم سی ، جو اب سے ماہانہ اجلاس منعقد کیا کرے گا ،  یہ دیکھے کے لیے کہ اوپیک + کا ہر ممبر کتنا خام تیل پیدا کرتا ہے ، اور اس کے مطابق گروپ کو سفارشات پیش کرے گا۔

Read Previous

نئے ووٹرز کو راغب کرنے کیلئے صدر طیب اردوان نے سوشل میڈیا پلان تیار کر لیا

Read Next

لیبیا کے تنازعہ پر فرانس اپنی حد میں رہے، ترکی

Leave a Reply