شرناک میں تیل، ترکیہ کی سب سے بڑی دریافت ہو گی۔ وزیر توانائی فاتح دونمیز

ترک وزارت توانائی اور قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے شرناک میں تیل کی تلاش کی سرگرمیوں کے بارے میں اپنا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں تقریباً ایک سال میں سیزمک تحقیقات کو تیز کردیا گیا ہے جو کہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر پہلے نہیں کی جا سکتی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ شرناک میں تیل کی دریافت حالیہ عرصے میں زمین پر کی جانے والی سب سے بڑی دریافتوں میں سے ایک ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب ہم نے ان علاقوں میں اپنے سیزمک سروے اور تحقیقات کا سلسلہ شروع کررکھا ہے کیونکہ ترک فوجی اب اس علاقے کو دہشت گردی سے پاک کرچکے ہیں۔اس وقت کوہ گبار اور گرد و نواح میں چار کنوؤں سے 1200-1300 بیرل یومیہ تیل کی پیداوار جاری ہے اور ہم وہاں کنوؤں کی تعداد میں آنے والے وقت میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں ۔ کوہ گبار کے ایک دیگر حصے میں سیزمک سروے مکمل ہونے کے قریب ہے۔
ان کا مزیدکہنا تھا کہ یہ وہاں حالیہ عرصے میں زمین پر کی جانے والی سب سے بڑی دریافتوں میں سے ایک ہو سکتی ہے اور تحقیقات مکمل کرنے کے بعد اس بارے میں اعلان کردیا جائے گا۔
وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ریزرو پر کام مکمل ہونے کے بعد سال کے آخر میں یا اگلے سال کےاوائل میں اس بارے میں ایک بیان جاری کردیا جائے گا۔ ترکیہ کی جانب سے شرناک میں تیل کی تلاش کی سرگرمیاں جاری رہی گی.

Read Previous

آذربائیجان اور ترکیہ کے دوست اور دشمن مشترک ہیں، وزیر دفاع

Read Next

پاک آرمی چیف کی مزارِ قائد پر حاضری

Leave a Reply