پاک آرمی چیف کی مزارِ قائد پر حاضری

پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

آرمی چیف نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بعدازاں آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل، سیکیورٹی اور فارمیشن کے دیگر امور بشمول سندھ بالخصوص اندرون سندھ میں حالیہ قدرتی آفات کے دوران سول انتظامیہ کی مدد کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں اور حالیہ سیلاب کے دوران سندھ کے لوگوں تک فوری پہنچنے پر فوج اور رینجر کے دستوں کی کاوشوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے صوبے خصوصاً  شہر کراچی میں سکیورٹی اور محفوظ ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے فارمیشن، متعلقہ اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کی۔

قبل ازیں کراچی پہنچنے پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

Read Previous

شرناک میں تیل، ترکیہ کی سب سے بڑی دریافت ہو گی۔ وزیر توانائی فاتح دونمیز

Read Next

پاکستانی طلبہ نے ترک ٹیکنوفیسٹ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی

Leave a Reply