turky-urdu-logo

آذربائیجان اور ترکیہ کے دوست اور دشمن مشترک ہیں، وزیر دفاع

ترک وزیر دفاع حلوصی آقار کا کہنا تھا کہ ترکیہ اور آذربائیجان کے خلاف کسی بھی قسم کی دھمکی یا اشتعال انگیز ی دونوں ممالک کے خلاف شمار کی جائے گی۔

برادرانہ مٹھی کے نام سے بحریہ کی مشترکہ مشقوں میں حلوصی آقار نے انقرہ اور باکو کے درمیان مضبوط تعلقات کی تعریف کی۔

انکا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ آذربائیجان کا دوست ہمارا دوست ہے اور آذربائیجان کا دشمن ہمارا دشمن ہے۔

وزیر دفاع نے چیف آف جنرل سٹاف جنرل یاسر گلر سمیت اعلیٰ کمان داروں اور ترک لینڈ فورسز، نیول فورسز اور فضائیہ کے کمانڈرز کے ہمراہ باکو میں ہونے والی فوجی مشقوں کا دورہ کیا۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دنیا اور خطہ، بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال اور خطرات کے دور سے گزر رہے ہیں

انکا کہنا تھا کہ اپنے ممالک اور قوم کی سلامتی کو یقینی بنانا صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب ہمارے پاس مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک بہترین فوج موجود ہو۔

انکا کہنا تھا کہ ہر کسی کو سمجھنا چاہیے کہ خطے کو اب تنازعات، رنجش اور نفرت پر مبنی مستقبل کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ باہمی ترقی، بین الاقوامی قانون کے احترام اور دوستانہ تعلقات پر مبنی مستقبل کی ضرورت ہے۔

انکا کہنا تھا کہ آرمینیا ، ترکیہ اور آذربائیجان کی طرف سے بڑھایا گیا امن کا ہاتھ تھامے گا۔ ہم آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان دیرپا امن قائم کرنے کی مخلصانہ کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

فوجی مشقوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اس طرح کی مشترکہ فوجی مشقیں فوج کی ایک ساتھ کام کرنے، ہم آہنگی پیدا کرنے اور جنگ کے ممکنہ خطرے کے لیے تیاری کرنے کی صلاحیت کو بہتر کرتی ہیں۔

رواں ہفتے ترکیہ اور آذربائیجان کی فوجوں نے، فوجی تعاون کے معاہدے کے مطابق، ایک مشترکہ فوجی مشق کا آغاز کیا۔

Read Previous

ترکیہ نے زرعی شعبے کی برآمدات میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

Read Next

شرناک میں تیل، ترکیہ کی سب سے بڑی دریافت ہو گی۔ وزیر توانائی فاتح دونمیز

Leave a Reply