turky-urdu-logo

ترکی کو شامل کئے بغیر یورپ بحرانوں پر قابو نہیں پا سکتا، مارٹن کیون کیوسی

یورپ بیشتر بحرانوں کا حل اس وقت تک تلاش نہیں کر سکتا جب تک ترکی کو پالیسی سازی میں شامل نہ کیا جائے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے یورپین یونین کے پارلیمنٹیرین مارٹن کیون کیوسی نے کہا کہ کئی سال پہلے یہ بات طے ہو چکی تھی کہ ترکی کو یورپین یونین میں شامل کیا جائے لیکن اچانک سے ترکی کو بلاک میں شامل نہ کرنے کی تجویز سامنے آ گئی۔

انہوں نے کہا کہ مہاجرین کا مسئلہ ہو یا مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کا بحران یہ تمام مسائل ترکی کو شامل کئے بغیر حل نہیں ہو سکیں گے۔

یورپین یونین کے خارجہ امور کی کمیٹی کے رکن مارٹن کیون کیوسی نے کہا کہ ترکی یورپین یونین کا ایک تجارتی، سیاسی اور اہم جغرافیائی اتحادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپین یونین اور ترکی کے تعلقات سفارتی بات چیت کے ذریعے بہتر ہو سکتے ہیں۔ اس وقت یورپی بلاک اور ترکی میں وجہ تنازعہ مشرقی بحیرہ روم کا معاملہ ہے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے جلد ہی ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرقی بحیرہ روم میں اصل تنازعہ قبرص کے جزیروں کی تقسیم ہے۔ یہ ایک علاقائی معاملہ ہے تاہم عالمی برادری کو اس مسئلے کے حل میں شامل کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

قبرص کا معاملہ حل ہوتے ہی مشرقی بحیرہ روم کی سمندری حدود کا تنازعہ حل ہو جائے گا جس کے بعد قدرتی وسائل کی تقسیم اور اس کے حقوق پر جھگڑا بھی ختم ہو جائے گا۔

مارٹن کیون کیوسی نے کہا کہ یورپین یونین اور ترکی کے درمیان اختلافات کو نظریاتی جنگ میں تبدیل نہیں کرنا چاہیئے۔ اصل مسئلہ قبرص کا ہے۔ میرے خیال میں ترک قبرص اور یونانی قبرص کے جزیرے ان کے آبائی جزیرے ہیں اور ان پر ان دونوں کے حقوق کو تسلیم کر لینے میں بہتری ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں مذاکرات کے ذریعے مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے ورنہ معاملات ہاتھ سے نکل جائیں گے۔

ترک قبرص نے ایک ریفرنڈم کے ذریعے اقوام متحدہ کے عنان امن منصوبے کو منظور کر لیا ہے لیکن یونانی قبرص نے اسے مسترد کرتے ہوئے تنازعے کو حل کرنے میں سنجیدہ کوشش نہیں کی۔

Read Previous

ترکی،کورونا وائرس کی پابندیوں کو 3 زبانوں میں نشر کرنے کا فیصلہ

Read Next

ترکی مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کا مرکز بن رہا ہے، صدر ایردوان

Leave a Reply