
ترک دفاعی صنعت کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا کہ دفاعی شعبے میں ترقی کے بنا کسی بھی ملک کے لیے معاشی اور سیاسی خود مختاری ممکن نہیں۔
اسماعیل دیمر نے ترکی کی برآمد کنندگان کے انوویشن ویک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کی مقامی طور پر دفاعی صلاحیت میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے خطے میں ترکی کی خود مختاری اور مذاکرات کی طاقت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہماری دفاعی صلاحیت خارجہ پالیسی کے معاملے میں مفید ثابت ہو رہی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے بغیر مکمل طور پر خود مختار دفاعی صنعت کا قیام ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ترکی ٹینک ، ہلکی بکتر بند گاڑیاں ، بغیر پائلٹ فضائی گاڑیاں ،میزائلوں کے انجن اور بجلی کے ٹرانسمیشن سسٹم تیار کرنے پر بھی کام کر رہا ہے ۔