turky-urdu-logo

ترکی: پھل اور سبزیاں کھلی جگہ پر فروخت کرنے پر پابندی

ترک وزارت تجارت نے تازہ پھل اور سبزیاں کھلی جگہ پر فروخت کرنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت تجارت نے  نئے قانون کا مسودہ تیار کیا ہے جس میں تازہ پھل اور سبزیاں صرف پیکٹ میں ہی فروخت کی جا سکیں گی۔ تازہ پھل اور سبزیوں کی کھلی جگہ پر بغیر پیک کئے فروخت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت تجارت نے جو مسودہ قانون تیار کیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ تازہ سبزیوں اور پھلوں کی فروخت سے پہلے انہیں پلاسٹک میں اس طرح پیک کیا جائے گا کہ باہر کی ہوا یا جراثیم اس میں داخل نہ ہوں۔ یہ پیک شدہ سبزیاں اور پھل خصوصی گاڑیوں کے ذریعے مارکیٹ میں بھیجے جائیں گے۔اس بات کی پابندی کی جائے گی کہ پیکنگ کے بعد جس درجہ حرارت پر تازہ پھل اور سبزیاں رکھی گئی ہیں عام صارف کی خریداری تک اس درجہ حرارت کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔

وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ تازہ پھل اور سبزیاں اب کھلی جگہوں پر فروخت نہیں کی جا سکتیں اور خریدار اپنی مرضی سے پھل اور سبزیوں میں سے منتخب کر کے نہیں خرید سکتے۔

اب تازہ پھل اور سبزیاں بڑے ڈپارٹمنٹل اسٹورز، شاپنک مالز اور چین اسٹورز پر ہی پیکٹ میں فروخت ہو سکیں گی۔

Read Previous

ترک امدادی ادارے ٹِکا نے پاکستان میں بچوں کی سرجری کا ادارہ قائم کر لیا

Read Next

مہنگائی کنٹرول کرنی ہے تو شرح سود بڑھائیں، آئی ایم ایف کا ترکی کو مشورہ

Leave a Reply