turky-urdu-logo

پاکستان میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز؛ وبا کی دوسری لہر کا خدشہ

پاکستان کے وزات صحت کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 800 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے وبا کی دوسری لہر کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

نئے کیسز کے اضافے کے بعد کل کیسز کی تعداد تین لاکھ تیس ہزار  دو سو ہو گئی۔ جبکہ چودہ مزید اموات کے ساتھ کل اموات کی تعداد  جھ ہزار سات سو انسٹھ ہو گئی۔

اب تک تین لاکھ گیارہ ہزار آٹھ سو چودہ افراد اس وبا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے۔ ملک میں اس وقت فعال کیسز کی تعداد  گیارہ ہزار 627 ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا پاکستان کو کورونا وبا کی دوسری   لہر کا سامناہے جس کی وجہ عوام کا ایس او پز پر عمل نا کرنا ہے۔

“کچھ ہفتوں پہلے یومیہ  400 سے 500 کیسز رپورٹ ہو رہے تھے  ، لیکن اب یہ بڑھ کر 700 سے 750 کیسز تک پہنچ گئے ہیں۔ علاوہ ازیں  اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ "

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پابندیوں میں مزید  سختی کر رہی ہے۔

Read Previous

فیفا کے صدر میں کورونا کی تشحیص

Read Next

رسول اکرم ﷺکی توہین کرنے والے ممالک دوبارہ صلیبی جنگ چھیڑنا چاہتے ہیں، صدر ایردوان

Leave a Reply