
فرانسیسی میڈیا کے مطابق فیفا کے صدر جیانی انفانتینو کورونا میں مبتلاہو گئے۔
عالمی فٹ بال گورننگ باڈی نے میڈیا سے گفتگو کر دوران بتایا 50 سالہ سوئس – اطالوی ایگزیکٹو میں کورونا کی ہلکی علامات ہیں اور انہوں نے خود کو 10 دن کے لئے قر نطینہ کر لیا ہے۔
جیانی انفانتینو 2016 میں فیفا کے صدر منتحب ہوئے اور پچھلے سال مزید چار سال کے لیے صدر کے لیے چنے گئے۔
فیفا میں خدمات انجام دینے سے قبل ، جیانی انفانتینو یورپ کی فٹ بال کی گورننگ باڈی یوئیفا کے لئے کام کر چکے ہیں ۔
Tags: کھیل کا میدان کورونا وائرس