turky-urdu-logo

رسول اکرم ﷺکی توہین کرنے والے ممالک دوبارہ صلیبی جنگ چھیڑنا چاہتے ہیں، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخ ممالک دنیا میں ایک بار پھر مسلمانوں کے ساتھ صلیبی جنگ کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔

پارلیمنٹ میں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے ارکین سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے لئے باعث فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بڑی بدقسمتی ہے کہ ہم ایک ایسے دور سے گزر رہے ہیں جب اسلام اور مسلمان دشمنی اور توہین رسالت یورپی رہنماوٗں میں کینسر کی طرح پھیل رہی ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ فرانس اور عمومی طور پر یورپ فرانسیسی صدر میکرون کی شیطانی، اشتعال انگیز اور نفرت کی پالیسیوں کے زیادہ مستحق ہیں۔

انہوں نے یورپی شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے اور اپنے بچوں کے سنہرے مستقبل کے لئے نفرت کی اس آگ سے اپنے آپ کو بچائیں۔

Read Previous

پاکستان میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز؛ وبا کی دوسری لہر کا خدشہ

Read Next

آیا صوفیا : تہذیبی تسلسل کا استعارہ

Leave a Reply