کسی بھی قوم کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ اسکا ہر ایک شخص چاہے وہ مرد ہو یا عورت پڑھا لکھا ہو، تاکہ وہ قوم مل کرترقی کی راہوں پرر گامزن ہو سکے۔
اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ترکی میں خواتین کو خواندگی کی مہم کے تحت کلاسز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان اور خاتون اول امینہ ایردوان کے ذریعہ 2018 میں شروع کی جانے والی خواندگی مہم اب تک تقریبا 1.0 ملین افراد تک پہنچ چکی ہے۔
تعلیم حاصل کرنے والوں میں اکثریت خواتین کی ہے۔
تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق، ترکی میں خواندگی کی کلاسوں کے لیے درخواست دینے والوں میں تقریبا 85 فیصد خواتین ہیں۔
کلاسوں میں دلچسپی سب سے زیادہ استنبول ، جنوب مشرقی صوبہ دیار باقر اور جنوبی صوبی گیزیانتیپ کے لوگوں میں دیکھی جا رہی ہے۔
اس مہم میں حصہ لینے ولوں کی عمر تقریبا 23 سے 44 سال کے درمیان ہے۔
یہ مہم ہر عمر کےلوگوں کو پڑھنا لکھنا سیکھنے کی دعوت دیتی ہے۔خواندگی مہم میں اب تک تقریبا 94،000 کے قریب کورسز متعارف کروائے جا چکے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے دنیا میں تقریبا 800 سے زیادہ لوگ ان پڑھ ہیں۔ اس مہم کی مدد سے ہم لوگو ں میں شعور پیدا کرنا چاہتے ہیں۔