
ارجنٹائن کے فٹ بال سپر سٹار لیونل میسی نے برسلونا کلب میں ایک اور سیزن گزارنے کا فیصلہ کر لیا۔
برسلونا کلب نے ٹویٹر پر اپنی ایک ویڈیو میں کہا کہ لیونل میسی نے پری سیزن ٹرینینگ کا آغاز کر دیاہے۔

لیونل میسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہسپانوی فریق کے ساتھ معاہدے کے تنازعہ کے بعد اس سیزن میں انہوں نے برسلونا کلب میں رہنے کا انتخاب کیاہے۔
25 اگست کو میسی نے کلب کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔جسکی وجہ سے پچھلے ہفتے کی ٹرینینگ میں وہ شامل نہیں ہوئے تھے۔
لیونل میسی نے 2017 میں برسلونا کلب کے ساتھ معائدے پر دستخط کیے تھے جسکی میعاد 30 جون 2021 تک ہے۔