یورپین بینک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈیولپمنٹ نے ترکی کے چھوٹے کاروباری اداروں کو پانچ کروڑ چالیس لاکھ ڈالر قرض جاری کر دیا۔
یہ قرض ترکی کے نجی شعبے کے “ازبینک” کے ذریعے دیا گیا ہے۔ قرض کا مقصد کورونا وائرس سے متاثر چھوٹے کاروباری اداروں کو فنڈز فراہم کرنا ہے تاکہ وہ معاشی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔
یورپین بینک ترکی میں سرمایہ کاری کا ایک بڑا ادارہ ہے۔ اس سال یورپین بینک فار ری کسنٹرکشن اینڈ ڈیولپمنٹ ترکی میں ایک ارب یورو کی سرمایہ کاری کر چکا ہے۔
2009 سے اب تک یورپین بینک نے ترکی کے نجی شعبے کے 31 مختلف منصوبوں 12.4 ارب یورو کی سرمایہ کی ہے۔
یورپین بینک دنیا کے 38 ملکوں میں سرمایہ کاری کرتا ہے لیکن سب سے زیادہ 7 ارب یورو کی سرمایہ کاری صرف ترکی میں کی ہے۔
Tags: ترکی یورپین بینک