ماہرین موسمیات کے مطابق گزشتہ ہفتے ترکی پہنچنے والی ہیٹ ویو کے باعث ہفتہ تک درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوتا رہے گا۔
شمال مغرب، بحیرہ اسود، مشرقی اور جنوب مشرقی ترکی میں درجہ حرارت میں3 سے6 سینٹی گریڈ تک اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ اسکے علاوہ ترکی کے دوسرے علاقوں میں 8 سے 12 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔
ماہر موسمیات کے مطابق ملک کے وسطی علاقے خاص طور پر ایجیئن خطے اور بحرہ اسود کے خطے میں ستمبر کے دوران درجہ حرارت سب سے زیادہ ہو سکتا ہے۔
ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ بچوں اور بوڑھوں کو اپنا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے خاص طور پر دوپہر 11 سے شام 4 بجے کے درمیان میں۔