turky-urdu-logo

ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان پاکستان کے ایک اور مشہور برانڈ کی ایمبیسڈر بن گئیں۔

تاریخ پر مبنی ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی اپریل میں پاکستان میں نشر ہونے کے بعد سے لاکھوں پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن بن چکاہے۔ نہ صرف ڈرامہ بلکہ ڈرامے میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکاروں کی محبت میں بھی پاکستانی قوم گرفتار ہو چکی ہے ۔

ڈرامہ میں حلیمہ خاتون کا کردار نبھانے والی اداکارہ اسرا بلگیچ کی پاکستان میں بے پناہ فین فالوینگ کو دیکھتے ہوئے پاکستا ن کے متعدد ٹاپ برانڈز نے اسرا کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر بننے کی پیشکش کی ۔
اس وقت اسرا پاکستان کی موبائل کمپنی اور موبائل نیٹ ورک کی برانڈ ایمبیسڈر ہیں اور حالیہ دنوں میں پاکستانی کپڑوں کے برانڈ کھاڈی کے ساتھ معائدے کرنے کی خبریں گردش میں ہیں۔
اسرا نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے برانڈ کو فالو کیا ہے اور برانڈ کے آفیشل اکاونٹ سے بھی اداکارہ کو فالو کیا گیا ہے۔

اداکارہ نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے جس کا اسرا کے پاکستان میں چاہنے والوں کو شدت سے انتطار ہے۔

Read Previous

یورپ لیگ میں ترکش کلب کلیستری اور ازربیجان کلب نیفٹی آمنے سامنے

Read Next

ترکی ، گرمی میں مزید اضافہ

Leave a Reply