مارول ایوینجرز ایک بار پھر اپنے جلوے دکھانے کے لیے تیار ہیں مگر اس بار وہ بڑی سکرین کی جگہ ایک بلاک بسٹڑ ویڈیو گیم میں نظر آئیں گے۔
اس گیم میں شایقین کے پسندیدہ مارول ہیروز آئرن مین، ہلک، کیپٹن امریکہ جیسے سب ہیروز شامل ہونگے مگر ان سب ہیروز کے ساتھ ساتھ ان میں ایک نئے ہیرو کا اضافہ کیا جا رہا ہے’ کملا خان’۔
شکل بدلنے کی صلاحیت رکھنے والی پاکستانی ورثےکی مسلمان امریکی نوجوان ‘کملا خان’ کے نام سے مارول ایوینجرز کا حصہ بنے گی۔
جب اس کھیل کے پبلیشر نے یہ اعلان کیا کہ مارول ایوینجر اب کملا خان کو ہیروز کی لسٹ میں شامل کریں گے اور یہ پلیٹ فارم کے مرکزی کرداروں میں شامل کی جائے گی تو مداحوں کے چہرے پر خوشی کی لہر دوڑ پڑی۔
25 سالہ گیمر ماریہ افسرا کا کہنا ہے کہ میں نے کچھ سال پہلے کومک بک میں کملا خان جیسی ہیرو کے بارے میں پڑھا تھا جسکی شکل میرے ذہن میں بلکل ایک پاکستانی مسلمان لڑکی کی طرح تھی ۔
جب میں نے یہ اعلان دیکھا کہ بلکل ویسا ہی کیریکٹر جیسا بچپن میں کومک بک میں دیکھا تھا اب وہ ایک انٹر نیشنل گیم میں شامل ہونے جا رہا ہے تو ایسا احساس ہوا جیسے میرا بچپن میری آنکھوں کے سامنے ایک نئی اور خوبصورت شکل میں رونما ہو گیا ہو۔
کملا خان کو سن 2014 میں مارول ایڈیٹر اور ہدایت کار ثنا امانت نے مشترکہ طور پر تشکیل دیا تھا۔
ثناء امانت خود ایک مسلمان امریکی ہیں جو ایک ایسا کردار بنانا چاہتی تھی جو باقیوں سے بلکل الگ ہو اور جس سے آجکل کی لڑکیا ں خود کو جوڑ سکیں۔
انہوں نے اس کھیل کے فروغ کے دوران کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ حیرت میں ڈال دینے والی بات ہے کہ کمالہ ہمارے سب سے بڑے کھیلوں کے ہیروز میں سے ایک ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ کمالہ اس کھیل میں انٹری پوائینٹ کا کردار ہے جسکی وجہ سے ہر کوئی اسکے ساتھ خود کو کہیں نہ کہیں جوڑ سکتا ہے۔