turky-urdu-logo

استنبول میں پہلی بار خواتین لائف گارڈز

استنبول کے میئر ایکریم عماموالو نے ایک بیان میں بتایا  کہ ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول میں  پہلی بار خواتین لائف گارڈ ز نے کام کرنا شروع کردیا ہے۔

عماموالو نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر  تینوں خواتین لائف گارڈز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا  ،” بلدیہ کے ہر ادارے میں  زیادہ سے زیادہ خواتین ہوں گی۔

استنبول کے بحیرہ اسود کے ساحل پر دو ریزورٹس اٹالکا اور ریوا کے ساحل پر  دوقہ یاکی ، ایکن اوزٹرک اور کیبرا آقار لائف گارڈز کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیں گئیں۔

یاکی نے کہا کہ انہیں خوشی محسوس ہورہی ہے کہ انہیں لائف گارڈ کی حیثیت سے کام کرنے کا موقع ملا۔ ترکی میں خواتین لائف گارڈز کی تعداد بہت کم ہے۔ لیکن کام میں مردوں اور عورتوں کے مابین کوئی امتیاز نہیں ہونا چائیے ، کیونکہ ایک عورت کچھ بھی کر سکتی ہے۔ مجھے اپنا کام بہت پسند ہے۔ ہم لوگوں کو بچاتے ہیں ان کی جانیں بچاتے ہیں۔

Read Previous

گیمبلنگ کے نئے قواعد کی درخواست

Read Next

مارول ایوینجرز:کمالہ خان کے نام سے ایک نیا ہیرو متعارف

Leave a Reply