گوگل کمپنی کے سمارٹ گلاسز کی ناکامی کے بعد گوگل انتظامیہ نے سمارٹ گلاسز بنانے والی کینیڈین کمپنی نارتھ خرید لی ۔ کینیڈین کمپنی نارتھ 2012 سے سمارٹ گلاسز پراجیکٹ پر کام کر رہی تھی ۔ جسے اب گوگل معاہدے کے بعد مرحلہ واربند کر دے گی اور اگلا ورژن مارکیٹ میں نہیں لائے گی ۔ گوگل کے سینئر وائس پریذیڈنٹ برائے ڈیوائسز اینڈ سروسز رچ آسٹرولو کا کہنا ہے کہ ہم ایک ایسے پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں جس سے آپ کی تمام ڈیوائسز ایک ساتھ کام کریں گی جبکہ ٹیکنالوجی پس منظر میں چلی جائے گی ۔
دوسری طرف یہ بھی افواہیں گردش میں ہیں کہ ایپل اور سام سنگ بھی اپنے سمارٹ گلاسز متعارف کروانے والے ہیں جبکہ فیس بک کا Oculus ڈویژن بھی ورچوئل رئیلیٹی سے مارکیٹ کو بدلنے کا خواہاں ہے ۔
ہالو گرافک ڈسپلے
نارتھ کمپنی کے تیار کردہ سمارٹ گلاسز کے فریم میں کمپیوٹر پروسیسر ، بیٹری اور بلیو ٹوتھ ڈیوائسز لگائی گئی ہیں ۔ جو کہ رنگ کال کے ذریعے کنٹرول کی جا سکتی ہیں ۔ جبکہ یہ ڈیوائس ایمازون کی الیکسا کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے ساتھ پہننے والے کو نوٹیفکیشنز اور یہاں تک کہ ٹیکسی سروس کے حصول میں بھی مددگار ثابت ہو گی ۔ جس کی قیمت تقریباً پانچ سو ننانوے ڈالرز مقرر کی گئی ہے جبکہ مزید لینز کے لیے دو سو ڈالرز اضافی ادا کرنا ہوں گے ۔
ٹیکنالوجی کے ماہر لیو گیبی کا کہنا ہے کہ انہوں نے نارتھ کمپنی کے سمارٹ گلاسز استعمال کئے ہیں اور ان کے خیال میں اس میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے ۔ تاہم نارتھ کمپنی نے کرسٹل بال کا بہترین انداز میں استعمال کیا ہے۔
جبکہ ان کا کہنا ہے کہ گوگل کمپنی کے اوریجنل گلاسز کمپنی کے لیے اچھا تجربہ نہیں رہا ۔ تاہم سمارٹ گلاسز ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک انقلابی اضافہ ہو گی ۔ جس کے ذریعے گوگل کی متعدد سروسز جیسے کہ گوگل میپ صارفین کے لیے زیادہ آسان بن جائے گی ۔ ۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ سمارٹ گلاسز ٹیکنالوجی آئندہ چند سالوں میں مارکیٹ میں تہلکہ مچا دے گی ۔