ترک سائنس دان کے مطابق کورونا وائرس سے مرد حضرات اور معذور افراد زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔
ترکی کی ایسکشہیر عثمان غازی یونیورسٹی کے میڈیکل کے شعبے سے تعلق رکھنے والے گنتلو اے کے نامی سائنس دان نے کورونا کی شدت میں اضافہ کرنے والے اسباب پر تحریری رپورٹ شائع کی۔
رپورٹ کے مطابق بوڑھے افراد جو کسی مرض میں مبتلا ہیں ان کے لیے خطرہ زیادہ ہے۔
قلبی امراض ، ذیابیطس ، پھیپھڑوں کی بیماریاں، دائمی گردوں میں خرابی ، موٹاپا ، کینسر اور تمباکو نوشی بھی وائرس کی شدت میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔
Tags: صحت کورونا وائرس