شمال مشرقی پاکستان میں ترک خیراتی ادارے ترکش ہلال احمر نے زلزلہ میں تباہ ہونے والی 120 سال پرانی مسجد کی تعمیر نو کی۔ جسے اب عبادت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
صوبہ پنجاب کے ضلع جھنگ کے گاؤں ہوکران چک میں تعمیر ہونے والی مسجد کا افتتاح ترکش ہلال احمر کے سکریٹری جنرل حسین جان نے کیا۔
تنظیم کے بین الاقوامی پروگرامز اور آپریشنز کے ڈائریکٹر الپر اللوچا ، پاکستان میں ترکش ریڈ کریسنٹ وفد کے صدر ابراہیم کارلوس کیمیلو اور این جی او ورلڈ فاؤنڈیشن کے صدر ظفر اقبال نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
ترک وفد کی ٓامد پر گاؤں والوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور اپنے گاؤں میں مسجد کی تعمیر پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حسین جان نے کہا کہ اپنے مسلم برادر ملک میں مسجد تعمیر کروانا ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔
مسجد حضرت ابراہیم کو سن 1901 میں تعمیر کیا گیا اور 2017 میں آنے والے زلزلے میں مسجد کی عمارت منہدم ہو گئی تھی۔
تعمیر نو کا آغاز 2019 میں شروع ہوا تھا لیکن عالمی وبا کے پھیلاو کے باعث لگائی گئی پابندیوں کی وجہ سے تعمیر کا کام تاخیر کا شکار ہو گیا۔
سکریڑی جنرل نے وفد کے ہمراہ مسجد میں نماز بھی ادا کی۔