turky-urdu-logo

آیا صوفیہ کی مسجد میں تبدیلی کے بعد 15 لاکھ سے زائد افراد کی آمد

آیا صوفیہ ترکی کا ایک اہم تاریحی مقام ہے جسے محتلف ادوار میں مسجد، عجائب گھر اور گرجا گھر کی حیثیت دی گئی۔ حال ہی میں آیا صوفیہ کو عجائب گھر سے مسجد میں تبدیل کر دیا گیا جس کے بعد یہاں آنے والوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ دیکھا گیا۔

استنبول کے مفتی پروفیسر محمد امین مشالی نے بتایا کہ اب تک 15 لاکھ سے زیادہ لوگ یہاں آچکے ہیں اور ہر ویک اینڈ تقریبا 30 ہزار لوگ یہاں آتے ہیں۔

آیا صوفیہ کو ایک گرجہ گھر کی حیثیت سے تعمیر کیا گیا تھا جسے 1435 ایسوی میں سلطان محمد فاتح نے قسطنطنیہ فتح کرنے کے بعد مسجد میں تبدیک کر دیا ۔ 500 سال مسجد رہنے کے بعد 1934 میں اسے عجائب گھر میں تبدیل کر دیا گیا۔

10 جولائی کو ترک عدالت نے آیا صوفیہ کی مسجد کی حیثیت کی بحالی کا فیصلہ سنایا اور 1934 کے فیصلے کو کا لعدم قرار دے دیا۔ 86 سال بعد مسجد کی حیثیت کی بحالی کے بعد یہاں نماز ادا کرنے دور دراز سے لوگوں نے شرکت کی۔ ترک صدر رجب طیب ایردوان نے بھی لاکھوں مسلمانوں کےساتھ باجماعت نماز ادا کی۔

پروفیسر محمد امین مشالی نے بتایا کہ کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کی سختی سے پیروی کی جا رہی ہے اور لوگوں کی مخصوص تعداد کو ہی ایک وقت میں اندر آنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

Read Previous

ترکی سپر لیگ میں قاسم پاشا نےگالسترائے کلب کو 0-1 سے شکست دے دی

Read Next

ترکی میں دل کے امراض انسانی ہلاکتوں کی بڑی وجہ

Leave a Reply