TurkiyaLogo-159

ترکی میں دل کے امراض انسانی ہلاکتوں کی بڑی وجہ

دل کے امراض سے ہر سال دنیا بھر میں 17 ملین افراد جان کی بازی ہارتے ہیں ۔ 29 ستمبر کو عالمی یوم صحت کے موقع پر اس مہلک صورتحال کے بارے میں متنبہ کرتے ہوئے ماہرین نے بتایا کہ ترکی میں سالانہ دو لاکھ افراد دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملتے ہیں۔

اعدادو شمار کے مطابق 2030 تک 22 ملین سے زیادہ افراد قلبی امراض سے ہلاک ہوں گے۔ ترکی میں دل کا دورہ موت کی بنیادی وجوہات کی فہرست میں سب سے اوپر ہے ۔

رواں سال موسم گرما میں ترک شماریاتی ادارہ (ترک اسٹاٹ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق2019 میں دل کی بیماریوں سے ہونے والی ہلاکتوں کی شرح 36.8 فیصد رہی۔ ان بیماریوں کی شرح میں اضافہ ملک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی عمر رسیدہ آبادی سے منسلک ہے ، متوقع زندگی اور ذیابیطس کے کیسزمیں اضافے کی وجہ سے مستقبل میں اس شرح میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

انقرہ اوزیل امت ہسپتال کے ڈاکٹر فیداکر گنسیلے نے کہا کہ صحت مند غذا ، باقاعدہ جسمانی سرگرمی اور سگریٹ نوشی ترک کرنے سے دل کے دورے اور فالج کی شرح میں 80 تک کمی کی جا سکتی ہے ۔ ڈاکٹر فیداکر نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ "طرز زندگی میں کچھ معمولی تبدیلیوں” سے قلبی امراض سے بڑی حد تک بچا جا سکتا ہے۔
صحت مند غذائیں، مناسب وزن برقرار رکھنے اور اگر آپ ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہیں تو بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے سے بہت سی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے ۔

Alkhidmat

Read Previous

آیا صوفیہ کی مسجد میں تبدیلی کے بعد 15 لاکھ سے زائد افراد کی آمد

Read Next

دنیا کے 40 فیصد پودے خطرے میں

Leave a Reply