turky-urdu-logo

ترکی کی آذربائیجان کے مزید زخمی فوجیوں کو علاج کی پیشکش

ترکی نے آذربائیجان کے مزید 10 زخمی فوجیوں کو علاج کی پیشکش کی ہے۔ یہ فوجی آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان کاراباخ کی حالیہ جنگ میں زخمی ہو گئے تھے۔ آذربائیجان کی زخمی فوجیوں کے لئے قائم کی گئی فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ ترک ڈاکٹرز کے ساتھ رابطہ کیا گیا ہے اور جلد ہی زخمی فوجیوں کو ترکی منتقل کیا جائے گا۔

آذربائیجان کا کہنا ہے کہ بعض شدید زخمی فوجیوں کو دیگر ممالک میں بھی علاج کے لئے بھیجا جائے گا۔

اس وقت ترکی میں آذربائیجان کے 13 زخمی فوجی زیر علاج ہیں۔

Read Previous

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فواد احمد میں کورونا کی تصدیق، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ میچ ملتوی

Read Next

فرانس کے سابق صدر سرکوزی کرپشن کے الزام میں تین سال کے لئے جیل بھیج دیئے گئے

Leave a Reply