پاکستان سپر لیگ کا آج کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان شیڈول میچ ایک کھلاڑی کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ملتوی کر دیا گیا۔
کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ٹیموں کی دوبارہ کورونا ٹیسٹنگ کی گئی۔ ہوٹل میں ٹیم کے کھلاڑیوں کی ریپڈ کورونا ٹیسٹنگ کی گئی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے تصدیق کی ہے کہ ان کے آسٹریلوی کھلاڑی فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز کے درمیان میچ 7 بجے شروع ہونا تھا لیکن اب یہ میچ ملتوی کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز کے درمیان ملتوی ہونے والا میچ اب کل شام سات بجے ہو گا۔
پی سی بی کے مطابق کھلاڑی کا ٹیسٹ اتوار کو مثبت آیا تھا اور اسے آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ کسی بھی کھلاڑی کے پی ایس ایل میں شرکت کے لئے دو ٹیسٹ منفی آنا ضروری ہیں۔ دیگر تمام کھلاڑیوں کے ٹیسٹ بھی جلد لئے جائیں گے۔