
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان جمہوریت کی ساتویں سالگرہ اور قومی اتحاد کے دن کی یاد میں ترکیہ کے برادر عوام اور حکومت کے ساتھ ہے۔
ترکیہ میں جمہوریت کی ساتویں سالگرہ اور قومی اتحاد کے دن کے موقع پروزیراعظم پاکستان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ آج کے دن بہادر ترک عوام کی عظیم قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ہم ان شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے جمہوریت اور بنیادی حقوق سے محروم کرنے کی گھنائونی کوشش کا بہادری سے مقابلہ کیا۔
وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ 2016کا یہ تاریخی عہد ساز دن میرے بھائی رجب طیب ایردوا ن کی فعال ومتحرک قیادت پر غیرمتزلزل یقین اور گہرے اعتماد کی بھی عکاسی کررہاہے ۔وزیراعظم نے کہاکہ اس دن کا اہم نکتہ یہ ہے کہ اقوام اتحاد، بھائی چارے اور گہرے رشتوں کی طاقت سے کسی بھی چیلنج پر قابو پا سکتی ہیں۔