TurkiyaLogo-159

پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی کا دورہ لاہور

پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی لاہور میں اپنے سرکاری دورے پر ہیں۔

نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کا دورہ:

ترک سفیر نے اپنے دورے کے پہلے روز نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کا دورہ کیا۔ ترک سفیر نے 118 ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکاء کو ترکیہ پاکستان تعلقات پر لیکیچر دیا۔

انکا کہنا تھا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مضبوط رشتہ ہے ، دونوں ملک ایک دوسرے کے ساتھ ہر مشکل وقت میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ(ترک کلچرل سینٹر) کا دورہ:

ترک سفیر مہمت پاچاجی نے لاہور میں یونس ایمر انسٹی ٹیوٹ(ترک کلچرل سینٹر) کا دورہ کیا۔

ترک سفیر کو پاکستان میں ترک زبان اور ثقافت کے مزید فروغ کے لیے ادارے کی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

سابق قومی سلامتی مشیر اور بی این یو لاہور کے وائس جانسلر یوسف معید سے ملاقات:

ترک سفیر مہمت پاچاجی نے سابق قومی سلامتی مشیر  اور بی این یو لاہور کے وائس جانسلر یوسف معید  سے ملاقات کی۔

 

ملاقات کے دوران تعلیم کے شعبے میں تعاون کے مواقع اور ترکیہ پاکستان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

 

 

Alkhidmat

Read Previous

عیدالاضحی پوری انسانیت کے لیے خوشگوار پیش رفت کا باعث بنے،صدر ایردوان

Read Next

صدر ایردوان اور نیٹو کے سربراہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، روس میں تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال

Leave a Reply