turky-urdu-logo

عیدالاضحی پوری انسانیت کے لیے خوشگوار پیش رفت کا باعث بنے،صدر ایردوان

عید الاضحی کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ اب جب کہ ترکیہ نے اپنے مستقبل کا فیصلہ کر لیا ہے اور ترکیہ کی صدی کا آغاز بھی ہو گیا ہے تو اس لحاظ سے ہمارے پاس اپنی قوم کے مسائل پر مکمل توجہ مرکوز کرنے کا بہترین موقع ہے۔اب سے ہم اپنا تمام وقت ترکیہ کے مستقبل اور خوشحالی کے لیے صرف کردیں گے۔

صدر ایردوان کا عید الاضحی کے موقع پر پیغام:

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ عیدالاضحی پوری انسانیت کے لیے خوشگوار پیش رفت کا باعث بنے۔

انکا کہناتھا کہ ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں امن اور صحت کے ساتھ ایک اور عید تک پہنچایا۔ میری خواہش ہے کہ عیدالاضحی ہمارے خاندان، قوم، عالم اسلام اور پوری انسانیت کے لیے نیک بختی کا باعث ہو۔ عیدیں مقدس دن ہیں جب ہم بحیثیت قوم اپنے اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ ساتھ اپنے ابدی بھائی چارے کو یاد کرتے ہیں۔ عید الاضحی ایک نتیجہ خیز دور ہے جب اشتراک اور یکجہتی خاص طور پر قربانی کی عبادت کے ذریعے عروج پر پہنچ جاتی ہے۔

مجھے یقین ہے کہ ان مہینوں میں جب ہمارے دل پہلے ہی 6 فروری کے زلزلوں سے زخمی ہیں، عیدالاضحی ہمارے شہریوں کے درمیان بھائی چارے کی فضا کو مزید تقویت دے گی۔ میں اس موقع پر اپنے 50 ہزار سے زائد شہریوں کو یاد کرتے ہیں جنہوں نے صدی کی تباہی میں اپنی جانیں گنوائیں اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔

گھروں کی تعمیر جلد مکمل کر لی جائے گی:

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم زلزلے سے لگنے والے زخموں کو مندمل کرنے اور زلزلہ متاثرین کو جلد از جلد ان کے نئے گھروں میں بھیجنے کے لیے دن رات کوشش کر رہے ہیں۔

انتخابات میں کامیابی:

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ نے پچھلی صدی کے سب سے اہم انتخابات میں سے ایک میں  کامیابی حاصل کی اور ہمارے قوم نے سیاسی شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 اور 28 مئی کو ترکیہ کو جیتوایا۔

ترکیہ کی صدی:

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی کابینہ اور اپنے اتحادی شراکت داروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کریں گے تاکہ ہم اپنی قوم کی امیدوں پر پورا اتر سکیں۔

انکا کہنا تھا کہ ہم ترکیہ کی صدی کو، جس کی تعمیر ہم نے 29 مئی کی صبح سے شروع کی تھی اسکو ایک خواب سے حقیقت میں بدل دیں گے۔ ہمارا مقصد ہماری جمہوریہ کی نئی صدی کو اپنے مستقبل اور آزادی کے دفاع کے لیے اپنی قوم کے لیے ہر لحاظ سے بحالی اور سماجی مفاہمت کا ایک نیا سنگ میل بنانا ہے۔ ہم نے اپنی تیاری کر لی ہےاور اپنے اہداف کا تعین کر لیا ہے۔

 ہم نے جس لگن سے 21 سالوں تک کام کیا ہے اسی لگن سے اگلے پانچ سال بھی کام کرتے رہیں گے۔اللہ ہمارے راستے کی رکاوٹوں کو دور کرئے۔

حج:

میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہمارے ان بھائیوں اور بہنوں کی عبادت کو قبول فرمائے جو اب اپنے حج کی تکمیل کے لیے مقدس سرزمین پر ہیں۔ میں اپنے تمام شہریوں سے کہتا ہوں کہ وہ عید الاضحی کے دورے یا تعطیلات کے لیے سڑکوں پر نکلتے ہیں، ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کریں۔ میں امید کرتا ہوں کہ عید الاضحی ہم سب کے لیے اچھی پیشرفت کا باعث بنے، اور آپ سب کو مخلصانہ جذبات کے ساتھ سلام پیش کرتا ہوں۔ میری طرف سے آپ کو عید الاضحی کی خوشیاں مبارک ہوں۔

Read Previous

ترک قونصل جنرل جمال سانگھو کا 21 ویں تعلیمی ترک میلے کا دورہ

Read Next

پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی کا دورہ لاہور

Leave a Reply