
ترک قونصل جنرل جمال سانگھو نے 21 ویں تعلیمی ترک میلے کا دورہ کیا۔
انکا کہنا تھا کہ انہیں تعلیمی ترک میلے کا حصہ بن کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی طلباء ترکیہ میں تعلیمی خدمات سے مستفید ہوں۔
ترک میلے میں ترکیہ کی کئی ممتاز یونیورسٹیوں نے شرکت کی۔